منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

datetime 24  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سپارکو نے پاکستان میں محرم الحرام کا چاند 26جون بروز جمعرات کو نظر آنے کی پیش گوئی کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے ہجری سال کا آغاز 27 جون 2025 سے ہوگا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند کی پیدائش 25جون کو سہ پہر 3بجکر 32منٹ پر متوقع ہے، 26جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28گھنٹے اور 15منٹ ہوگی۔

ترجمان سپارکو نے کہا کہ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 26جون کی شام موسم صاف ہونے پر محرم کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، پاکستان میں یکم محرم الحرام 1447ہجری 27جون 2025 ء کو متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یوم عاشورہ (9اور 10محرم) ہفتہ 5اور 6جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ نئے ہجری سال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت 26جون کو کوئٹہ میں ہوگا، لاہور سمیت دیگر شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…