جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ، پنجاب حکومت کو افسران سے گاڑیاں واپس لینے کا حکم

datetime 14  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے 150 سالہ عدالتی تاریخ میں پہلی بار ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جس سے نہ صرف مالیاتی نظم و ضبط کو فروغ ملے گا بلکہ سرکاری وسائل کے بہتر استعمال کی راہ بھی ہموار ہوگی۔چیف جسٹس کے دستخط سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں، اور ان کے عوض ماہانہ طے شدہ الاؤنس دینے کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

اس پالیسی کو “مونوٹائزیشن اسکیم” کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد عدالتی اداروں میں مالی بچت کو یقینی بنانا ہے۔نئی پالیسی کے تحت گریڈ 20 کے افسران کو ماہانہ 65,960 روپے جبکہ گریڈ 21 کے افسران کو 77,430 روپے بطور پٹرول اور گاڑیوں کی مرمت کا الاؤنس دیا جائے گا۔ گریڈ 19 کے افسران سے متعلق فیصلہ آئندہ محکمہ خزانہ سے مشاورت کے بعد متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے ہر ماہ لاکھوں روپے کی بچت ممکن ہو گی جو اس سے قبل سرکاری گاڑیوں کے پٹرول اور دیکھ بھال پر خرچ ہوتے تھے۔عدالتی نظام میں شفافیت اور بچت کے فروغ کے لیے ایک اور اقدام زیر غور ہے، جس کے مطابق پانچ سالہ ملازمت مکمل کرنے والے نائب قاصد کو موٹر سائیکل اور ماہانہ 50 لیٹر پٹرول دینے کی پالیسی پر بھی نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نہ صرف عدالتی فیصلوں میں تیزی لانے کے لیے سرگرم عمل ہیں بلکہ انتظامی امور میں اصلاحات کے ذریعے ادارے کو کفایت شعاری اور شفافیت کی راہ پر گامزن کر رہی ہیں۔وکلا تنظیموں نے اس قدم کا خیرمقدم کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل چوہدری نصیر کمبوہ نے اس فیصلے کو انصاف کے نظام میں ایک مثبت تبدیلی قرار دیا ہے، جبکہ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر احسن بھون نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں یہ اقدام ایک مثال ہے جس کی پیروی دیگر اداروں کو بھی کرنی چاہیے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…