منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرکے خاموشی سے دفنانے کا انکشاف

datetime 13  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹری (این این آئی)سندھ کے شہر کوٹری میں خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرکے خاموشی سے دفنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کوٹری پولیس کے مطابق علاقہ گوٹھ محمد خان شورو کی رہائشی خاتون مسمات بانو نے اپنی بیٹی کو قتل کیے جانے کا مقدمہ درج کرا دیا۔مدعیہ نے مقدمہ میں 5ملزمان مزار شورو، قادر بخش شورو، مجیب شورو، نبیل شورو اور ضمیر شورو کو نامزد کیا۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے رات گئے گھر میں گھس کر مقتولہ کو اہل خانہ کے سامنے گولیاں مار کر قتل کیا، ملزمان نے قتل کے بعد خاموش رہنے اور واویلا کرنے پر قتل کی دھمکیاں دیں۔مدعیہ نے کہا کہ میری نواسی فائزہ چند روز قبل پسند کی شادی کرنے کیلئے گھر سے نکل گئی تھی، ملزم مزار شورو میری بیٹی امبرین کو دھمکیاں دیتا تھا کہ تو نے جان بوجھ کر لڑکی کو بھگایا ہے جس سے ہماری عزت خراب ہوئی ہے۔مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لاسکی، پولیس نے کہا کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے، تحقیقات کررہے ہیں۔پولیس کے مطابق ایس ایس پی جامشورو کو معاملے سے آگاہ کردیا ہے عدالت سے قبر کشائی کی اجازت طلب کی جائے گی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…