منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر سے خاتون شادی کیلئے بارڈر کراس کرکے آئیں تو پاک فوج نے کیا کیا؟

datetime 12  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں پاک فوج کے افسر نے ایک دلچسپ انکشاف کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے ایک خاتون شادی کرنے کےلیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کر کے پاکستان آگئی تھیں۔پروگرام کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر نشر ہونے والی خصوصی اقساط میں میزبان تابش ہاشمی پاکستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ نظر آئے۔ایک قسط میں لیفٹیننٹ کرنل علی، میجر اسفند یار، کیپٹن شیر جنگ، کیپٹن علی اور صوبیدار نزاکت نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کیپٹن علی سے میزبان تابش ہاشمی نے شو کے دوران ایک سوال پوچھا کہ یہ کیا قصّہ ہے کہ دوران جنگ بارڈر پر گولیاں آرہی ہیں، گولے آ رہے ہیں مگر آپ کے یہاں ایک خاتون آگئیں اور آپ نے اتنے خطرناک ماحول میں بھی ان کا رشتہ کروا دیا؟اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اصل میں پاکستانی قوم اور پاک فوج ہمیشہ سے امن کی داعی رہی ہے تو جب ایک خاتون ہمارے پاس ایل او سی کو عبور کرکے آئیں اور ان کے پاکستان میں کچھ لوگوں سے رابطے بھی تھے۔کیپٹن علی نے بتایا کہ خاتون تھوڑا خوفزدہ تھیں کہ پاک فوج ان کے ساتھ کیا سلوک کرے گی لیکن ہم نے اُن کا بالکل اپنی بہن بیٹیوں کی طرح خیال رکھا۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ خاتون کی خواہش اور پاکستانی قوانین کے مطابق ان کی شادی بھی کروائی اور اب الحمدللّٰہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…