اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مون سون بارشیں 15 جون سے شروع ، نیا سپل 27 جون کو داخل ہونے کا امکان

datetime 12  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل، مہر صاحبزادہ خان نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں رواں سال مون سون کا موسم 15 جون سے شروع ہو سکتا ہے اور یہ سلسلہ 15 ستمبر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ عمومی طور پر مون سون کا دورانیہ تین ماہ پر محیط ہوتا ہے، تاہم اس مرتبہ اس کے جلد شروع ہونے اور ممکنہ طور پر دیر سے ختم ہونے کے آثار بھی نظر آ رہے ہیں۔

ڈی جی موسمیات کے مطابق، شمال مشرقی پنجاب، آزاد کشمیر اور ملک کے وسطی و جنوبی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ اس کے برعکس، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں، تاہم وہاں درجہ حرارت بلند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مون سون سسٹم کے 26 یا 27 جون کو ملک میں داخل ہونے کے امکانات ہیں۔ ان کے مطابق اگرچہ روایتی طور پر مون سون جولائی کے آغاز سے 15 ستمبر تک جاری رہتا ہے، لیکن اس برس اس کے معمول سے چند دن پہلے شروع ہونے کی توقع ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ 2025 کا مون سون معمول سے زیادہ بارشیں لے کر آ سکتا ہے، لہٰذا متعلقہ اداروں اور عوام کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…