بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

اسپتال میں گھسنے والے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

datetime 12  جون‬‮  2025 |

گلگت (این این آئی)گلگت سٹی اسپتال میں پولیس کی کارروائی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق اشتہاری منشیات فروش گرفتاری سے بچنے کے لیے سٹی اسپتال میں داخل ہوا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسپتال میں گھس کر فائرنگ کی۔فائرنگ کے دوران گولی اسپتال میں موجود مریضہ کے ساتھ آئی خاتون کو لگی، جو موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

جاں بحق ہونے والی خاتون پانچ بچوں کی ماں تھی۔واقعے کے بعد پولیس نے مقابلے کے دوران مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تاہم اسپتال جیسے حساس مقام پر فائرنگ اور خاتون کی ہلاکت پر عوامی ردعمل کے بعد سات پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری داخلہ اور آئی جی گلگت بلتستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے کی مکمل اور شفاف انکوائری کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کا یہ کیس ایک مثال بنایا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک ممکن ہو۔



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…