پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

کرا چی متاثر نوجوان سدھیر نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا

datetime 5  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں متاثرہ نوجوان نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا۔ملزم سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت متاثرہ نوجوان سدھیر نے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ مجھے عدالت نے بلایا، مجھے آج وکیل نے بتایا تو میں پیش ہو گیا۔

عدالت نے سدھیر سے سوال کیا کہ آپ کو کسی قسم کا دباؤ کا سامنا تو نہیں؟متاثرہ نوجوان نے عدالت کو بتایا کہ میں کوئی کیس نہیں کرنا چاہتا، میں نے ملزم کو معاف کردیا ہے، عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔عدالت نے ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی ضمانت مسترد کر دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے ملزمان کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔یاد رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کیا تھا۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹرسائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹرسائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…