جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

ایک ماہ میں قربانی کے200سے زائد جانور چوری

datetime 4  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)شہر میں ایک ماہ کے دوران قربانی کے200سے زائد جانور چوری ہو گئے ،مویشی چوری کے 218 ملزمان کو گرفتار کر کے161 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اقبال ٹائون ڈویژن سے مویشی چوری کے35 ملزمان گرفتار ہوئے۔صدر ڈویژن سے61 اور کینٹ سے44ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

اسی طرح ماڈل ٹائون سے47، سٹی سے25مویشی چوروں کو گرفتار کیا گیا،سول لائنز سے6مویشی چوروں کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔سی سی پی او کے مطابق قربانی کے جانوروں کی چوری کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں،بیوپاریوں ،خریداروں کو جیب تراشوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی چوری کی روک تھام کیلئے مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مویشی چوری کی روک تھام، پیشہ ورنوسرباز گروہوں کی گرفتاری اور مال مویشی کی برآمدگی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ مویشی منڈیوں، بیوپاریوں، شہریوں کی سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیوپاریوں اور خریداروں کو جیب تراشوں اور جرائم پیشہ افراد سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی کرنسی سے معصوم شہریوں کو لوٹنے والے نوسربازوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپر وائزی افسران اپنی ڈویژنز میں قائم مویشی منڈیوں کے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ جاری رکھیں۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…