جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی ،ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

datetime 4  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے فصلوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور جہلم میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اورژالہ باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی موسم غیر یقینی رہے گا۔ مردان، نوشہرہ، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، ہری پور، تورغر، صوابی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، خیبر اور کرم میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے لیکن جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم راولپنڈی ڈویڑن، مری، گلیات اور شمالی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اورژالہ باری کا امکان ہے، جس سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں، کسانوں اور مسافروں کو محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور کھلے مقامات پر بجلی کے آلات یا سولر سسٹمز کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…