ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی حیران کن جسمانی تبدیلی اور وزن میں نمایاں کمی کی وجہ بتا دی

datetime 30  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی حیران کن جسمانی تبدیلی اور وزن میں نمایاں کمی کی وجہ بیان کر دی۔

ایک خصوصی تقریب کے موقع پر، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا بیٹن دیا گیا، صحافیوں سے گفتگو کے دوران بلاول نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی روزمرہ کی زندگی اور غذا میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ میں نے چینی اور کاربوہائیڈریٹس چھوڑ دیے ہیں اور باقاعدگی سے ورزش کر رہا ہوں۔

سابق وزیر خارجہ کے اس بیان سے وہ قیاس آرائیاں بھی ختم ہو گئیں جن میں کہا جا رہا تھا کہ وہ اوزیمپک استعمال کر رہے ہیں ، یہ ایک دوا ہے جو عموماً ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو تجویز کی جاتی ہے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون سمجھی جاتی ہے۔

جنوری 2025 میں سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی بیٹی کی شادی کے موقع پر جب بلاول بھٹو منظر عام پر آئے، تو ان کی جسمانی تبدیلی فوری طور پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

اس کے بعد سے ان کے وزن میں کمی سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں موضوع بحث بن گئی۔

اس کے علاوہ بلاول بھٹو نے رواں ہفتے ایک اور بیان میں خبردار کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ پورے خطے اور اس سے باہر بھی ہولناک نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہاں انہوں نے دفتر خارجہ سے بریفنگ لی تاکہ وہ دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں سفارتی مشن کی قیادت کر سکیں۔

بلاول نے بتایا کہ انہیں سیزفائر، مسئلہ کشمیر، دہشت گردی اور سندھ طاس معاہدے پر بھارتی حملوں سے متعلق ابتدائی بریفنگ دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…