بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

درجہ حرارت 48 ڈگری تک جانے کا امکان، عوام کیلیے انتباہ

datetime 21  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ںیوز ڈیسک) ملک کے بیشتر حصے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، اور محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چار روز تک گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ گرم اور خشک موسم کا سلسلہ خاص طور پر میدانی علاقوں کو متاثر کرے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، بالائی اور وسطی علاقوں جن میں اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے وسطی و شمالی علاقے شامل ہیں، وہاں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کی توقع ہے۔آج مختلف شہروں میں ممکنہ درجہ حرارت کچھ یوں رہے گا:لاہور: 43 ڈگر ی ملتان: 44 ڈگریبہاولپور: 45 ڈگریڈی جی خان: 47 ڈگریسرگودھا: 45 ڈگریراولپنڈی: 40 ڈگریسندھ کے اہم شہروں میں بھی گرمی کا زور برقرار رہے گا:کراچی: 36 ڈگریحیدرآباد: 42 ڈگریسکھر: 45 ڈگرینوابشاہ: 46 ڈگریبلوچستان کے کچھ علاقوں کا حال یوں رہے گا:سبی: 48 ڈگریکوئٹہ: 38 ڈگریگوادر: 36 ڈگریخیبرپختونخوا میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی:پشاور: 44 ڈگریبنوں: 41 ڈگریڈیرہ اسماعیل خان: 45 ڈگریاسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں 36 ڈگری اور راولا کوٹ میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اور 23 مئی کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ البتہ جمعہ کے روز گلگت بلتستان، شمالی خیبرپختونخوا، کشمیر اور قریبی پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔ہفتہ اور اتوار کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے، جب کہ کچھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش یا آندھی کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ گرمی سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خیال رکھا جائے، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کیا جائے، اور پانی و مشروبات کا زیادہ استعمال کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…