اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکی ثالثی کے تحت طے پانے والی جنگ بندی کو چند ہی گھنٹے گزرے تھے کہ بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر دی۔ عسکری ذرائع کے مطابق، بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن کے برنالہ سیکٹر میں پتنی کے مقام پر شدید فائرنگ کی۔
ذرائع کے مطابق، فائرنگ کے ساتھ ساتھ ایک مشتبہ ڈرون اور میزائل کی پرواز کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں، جو مبینہ طور پر برنالہ کی حدود میں واقع علاقہ نالی — جو سماہنی اور بنڈالہ کے قریب واقع ہے ،سے فلمائی گئی ہیں۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب دونوں ممالک نے چند گھنٹے قبل ہی مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، جس کا اعلان سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا۔ پاکستان کی طرف سے اس خلاف ورزی پر شدید ردعمل کا امکان ہے۔