پشاور (این این آئی)پشاور میں فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔گزشتہ روز تاک میں بیٹھے 4 مسلح افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد جانے والے شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوئے، واقعے میں ایک راہگیر بھی زندگی کی بازی ہار گیا تھا، مسلح افراد مقتولین کا شادی ہال سے نکلنے کا انتظار کرتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق جائے وقوع پر ملزمان سر عام اسلحہ لہراتے رہے جب کہ واردات کا مقدمہ تھانا پھندو میں درج کرلیا گیا۔پولیس نے کہا کہ ایف آئی آر 5 ملزمان کے خلاف درج کی گئی، متن میں کہا گیا کہ مقتولین شادی سے واپس جا رہے تھے، واپسی پر جمیل چوک میں فائرنگ کا نشانہ بنے۔ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گذشتہ شام پیش آیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔