پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

یکم سے تعلیمی ادارے بند، چھٹیاں ہی چھٹیاں

datetime 21  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)صوبہ پنجاب میں متوقع شدید گرمی کے باوجود محکمہ اسکول ایجوکیشن نے گرمیوں کی تعطیلات حسبِ سابق یکم جون سے شروع کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سے منظوری طلب کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے رواں سیزن کے ممکنہ ہیٹ ویو کے باوجود سالانہ تعلیمی کیلنڈر کو برقرار رکھتے ہوئے جلد تعطیلات کا اعلان نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس پر حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری سے مشروط ہے۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن، خالد نذیر وٹو کا کہنا ہے کہ اگر گرمی کی شدت غیر معمولی حد تک بڑھ گئی تو چھٹیوں کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اپریل کے آغاز میں درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے اسکولوں کے اوقاتِ کار میں کمی کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت 7 اپریل سے اسکول صبح 7:30 بجے کھلنے لگے اور چھٹی کے اوقات کو سنگل و ڈبل شفٹوں کے حساب سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔ یہ شیڈول 15 اکتوبر تک نافذالعمل رہے گا۔

تاہم والدین کی ایک بڑی تعداد اب بھی اس بات پر پریشان ہے کہ موجودہ شدید گرمی کے حالات میں بچوں کی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم گرمیوں کی چھٹیاں جلد از جلد شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کرے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…