اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت پنجاب نے حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس، جو میلہ چراغاں کے نام سے مشہور ہے، کے موقع پر 12 اپریل 2025 بروز ہفتہ کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئر وِنگ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ چھٹی صرف ضلع لاہور میں نافذ العمل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل صرف لاہور شہر اور اس کے ماتحت دفاتر تک محدود رہے گی، جبکہ پنجاب سول سیکرٹریٹ، اس سے منسلک ادارے اور صوبے کے دیگر ریجنل دفاتر اس میں شامل نہیں ہوں گے۔یہ اقدام لاہور میں میلہ چراغاں کے باعث شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے دباؤ کو مدِنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔