اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا سفر کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حال ہی میں یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کی ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کے ویزا سے متعلق مسائل حل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی خوشخبری دی کہ اب پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کا 5 سالہ ویزا حاصل کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔
یہ پیش رفت ان پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہو گی جو ملازمت، کاروبار یا دیگر مقاصد کے لیے یو اے ای جانے کے خواہش مند ہیں۔ ویزے کی اس نئی پالیسی سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔