پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

دبئی بھیجے جانے والے مصالحوں کے پیکٹ سے 164 کلو سے زائد آئس برآمد

datetime 3  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی پورٹ سے دبئی بھیجی جانے والی مصالحوں کے پیکٹ سے 164.160 کلو آئس برآمد ہوئی۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 8 کروڑ 72 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی 208.643 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی۔کراچی پورٹ سے دبئی جانے والی کھیپ میں مصالحے کے پیکٹس سے 164.160 کلو آئس برآمد ہوئی جبکہ کوئٹہ میں کورئیر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارس سے ایک کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے سامان میں موجود سلائی مشین میں چھپائی گئی 1.887 کلو آئس برآمد کی گئی۔ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں ایک کارروائی میں دوحا بھیجے جانے والے پارسل سے 2 عدد کمپیوٹر ٹیبل میں چھپائی گئی 996 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملتان روڈ لاہور پر بس ٹرمینل کے قریب مسافر کے ٹرالی بیگ سے 30 کلو چرس برآمد ہوئی۔ حیدرآباد میں جامشورو کے قریب بس میں سوار ملزم سے 5 کلو چرس اورایک کلو آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…