منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

کراچی میں اتنے لوگ ماروں گا کہ مجبور ہو جائو گے، گینگ وار کمانڈر کی پولیس کو دھمکیاں

datetime 26  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گینگ وار کمانڈر نے پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اتنے لوگ ماروں گا کہ مجبور ہو جائو گے۔پولیس اہل کار اور گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ منظرعام پر آگئی ہے، جس میں گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو نے کہا کہ چھالیہ کا دو نمبر کام کریں گے اور پیسے نہیں دیں گے تو ہم کارروائی کریں گے۔

پولیس اہل کار نے کہا کہ وصی بھائی اب ہم بھی اپنا کام کریں گے، جس پر وصی اللہ لاکھو نے دھمکی دی کہ ہم اتنے لوگ مار دیں گے کہ آپ مجبور ہو جائو گے۔ آپ دیکھو میں اب کرتا کیا ہوں۔ ابھی تو گرینیڈ نہیں گرا ہے۔ آپ کو سب بہت آسان لگ رہا ہے؟ ابھی آپ کو پتا چلے گا۔ گرینیڈ گرے گا تو آپ کو مزہ آئے گا۔گینگ وار کمانڈر نے پولیس اہل کار سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں اب آپ بھی ڈیوٹی کرو۔ اب پورے شہر میں کارروائی کروں گا، دیکھو تم اب۔ بہت آرام کرلیا آپ لوگوں نے۔

پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ اب ہم بھی آرام سے نہیں ہیں، ہم تیار بیٹھے ہیں۔گینگسٹر وصی اللہ لاکھو نے پوچھا کہ اتنی بڑی کارروائی کردی ہم نے، آپ سوئے ہوئے ہوکیا؟ جاگ رہے ہو تو روک لیتے نہ پھر۔ عزت سے کسی کو بات سمجھ نہیں آتی پھر لوگ مرتے ہیں۔پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ علاقہ پولیس کا کام ہے گشت کرنا، ہمارا کام ہم کرکے دکھائیں گے۔وصی اللہ لاکھو نے کہا کہ بھتے کا سارا کام آپ کا ہے۔ ہم اپنا کام کررہے ہیں، آپ اپنا کام کرو۔واضح رہے کہ پولیس اہلکار اور گینگسٹر وصی اللہ لاکھو کے درمیان مبینہ فون کال نیو کراچی میں تاجر پر حملے کے بعد ریکارڈ ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…