مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد میں روٹھی بیوی کو منانے آئے شخص نے ناکامی پر مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ کے رہائشی شکور کی بیوی چار ماہ پہلے جھگڑے کے بعد والدین کے گھر میں فیصل آباد میں رہائش پذیر تھی۔
مذکورہ شوہر گزشتہ روز اسے واپسی کے لیے منانے آیا تاہم انکار پر نوجوان نے مبینہ طور پر خودکو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس نے ابتدائی رپورٹ تیار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔