مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد گھریلو حالات سے تنگ آ کر شوہر کے بعد بیوی نے بھی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔بتایا جاتا ہے کہ چک جھمرہ کے علاقہ 191 رب ملووانی کے رہائشی احمد علی نے چند روز قبل گھریلو ومعاشی حالات سے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی تھی، تاہم حالات کی ستائی اسکی اہلیہ نگہت بی بی نے بھی گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔
جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کرتے ہوئے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔