منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اولاد کا 60 سالہ بیمار باپ پر مبینہ تشدد، پسلیاں توڑ دیں

datetime 22  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شجاع آباد(این این آئی)شجاع آباد کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود میں سگی اولاد کی جانب سے اپنے 60 سالہ بیمار والد پر مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ۔اطلاعات کے مطابق متاثرہ شخص ارشد حسین پر ان کے بیٹوں علی اور قیصر کے علاوہ ان کی بیوی شمیم مائی نے بھی بہیمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور بازو شدید متاثر ہوا۔

متاثرہ شخص کے بھائی صفدر حسین نے بتایا کہ ارشد حسین کو بیماری کی حالت میں نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ بعد ازاں گھر سے باہر نکال دیا گیا جس کے باعث وہ دو روز سے لاوارث حالت میں گھر کے باہر بیماری اور تکلیف میں مبتلا ہیں۔اہل علاقہ کے مطابق جب انہوں نے ارشد حسین کی مدد کرنے کی کوشش کی تو ان کے بیٹے اور بیوی شمیم مائی نے نہ صرف سخت مزاحمت کی بلکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں اور گالم گلوچ کی۔اہل محلہ کا مطالبہ ہے کہ ارشد حسین کو فوری طور پر انصاف فراہم کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…