اسلام آباد(این این آئی)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔وفاقی وزارت تعلیم سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے 31مارچ سے 4اپریل تک بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں 7اپریل کو نیا تعلیمی سیشن شروع ہو گا۔