راجن پور(این این آئی) راجن پور سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ بزرگ نے دوسری شادی کرلی۔ریٹائرڈ ٹیچر اورادیب میاں مظفر الدین نے اپنی 40 سالہ سیکرٹری سے دوسری شادی کی، والد کی شادی میں تمام بچوں نے پرجوش انداز میں شرکت کی اور ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے بھی ڈالے۔دلہن کا کہنا ہے بہت خوش ہوں، مجھے میری منزل مل گئی۔