کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے مصطفی عامر کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، کیس کے مرکزی ملزم ارمغان نے اعترافی بیان ریکارڈ کروادیا جبکہ پولیس کی ریمانڈ رپورٹ میں ملزم کے اعترافی بیان ریکارڈ کروانے کی تصدیق کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرائی گئی ریمانڈ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم سے برآمد لیپ ٹاپ اور موبائل فون کو فارنسک کے لیے پنجاب فارنسک لیب بھیجا ہے، ملزم نے ایس ایس پی اے وی سی سی کے روبرو اعتراف جرم ریکارڈ کروایا ہے۔ملزم نے اعتراف کیا کہ مصطفی عامر کے قتل کے بعد والد کامران قریشی کو بتایا تھا، ملزم کے بیان کی روشنی میں ملزم کے والد کامران قریشی سے بھی تفتیش کرنی ہے، ملزم سے تفتیش نامکمل ہے، جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کی جائے۔