منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

اسمگلنگ سے ہونے والی آمدن حلال کیسے؟ مفتی طارق مسعود نے وضاحت کردی

datetime 17  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کے پروگرام آواز میں معروف عالمِ دین مفتی طارق مسعود نے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک وائرل ویڈیو میں،میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ اسمگلنگ حرام نہیں ہے، بلکہ میں نے یہ کہا تھا کہ اس کی ارننگ(کمائی)حرام نہیں ہے۔ ہر ناجائز کام کی کمائی حرام نہیں ہوتی۔

ریاست نے اگر کسی کام سے روکا ہے تو ہرگز نہ کریں۔انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مفتی کا کام یہ ہے کہ جو سوال کیا جائے، اس کا جواب دیا جائے اور جو چیز جتنی ہے، اسے اتنا ہی رکھا جائے۔انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہاکہ، اگر میں کسی ملک سے غیر قانونی طریقے سے کوئی چیز اپنے ملک لے کر آتا ہوں تو یہ عمل غلط ہے کیونکہ اسٹیٹ یا ریاست نے اس کی اجازت نہیں دی۔ لیکن دوسری طرف، وہ چیز میری ذاتی ملکیت ہے، جو میں نے اپنے پیسوں سے خریدی ہے۔ اسلام شخصی ملکیت کا قائل ہے۔ اسٹیٹ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ زبردستی لوگوں کی ذاتی اشیا پر قبضہ کرے، کیونکہ ریاست کا کام عوام کے اموال کی حفاظت کرنا ہے، نہ کہ انہیں غصب کرنا۔

انہوں نے مزید کہا، اگر میں نے کوئی چیز اپنے پیسوں سے خریدی ہے، تو میں اس کا مالک ہوں۔ اگر میں اسے دوسرے ملک سے حکومت کی اجازت کے بغیر لے آیا، تو میں قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوں اور مجھے اس کی سزا ملنی چاہیے، لیکن وہ چیز میری ملکیت ہے۔ اگر میں اسے فروخت کروں گا تو اس کا نفع میرے لیے حلال ہوگا۔ ہاں، غلطی یہ ہوگی کہ میں اسے بغیر اجازت کیوں لایا؟ البتہ، نفع اس وقت حرام ہوتا جب میں کسی کی چیز غصب کرکے لاتا، کسی اور کا مال اٹھا کر لے آتا، یا حکومت کی چیزفروخت کرتا۔ اسلام شخصی ملکیت کا قائل ہے اور جو شخص اپنے مال سے کچھ خریدتا ہے، وہی اس کا مالک ہوتا ہے، حکومت اس کی مالک نہیں ہوگی۔مفتی طارق مسعود کے اس موقف سے یہ واضح ہوتا ہے کہ قانون کی پاسداری ہر شہری پر لازم ہے، اور کسی بھی غیر قانونی عمل سے گریز کرنا چاہیے، لیکن اسلام میں شخصی ملکیت کا بھی ایک اصول ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…