اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار ریجن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
جمعہ کے روز شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ شام اور رات کے دوران جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ ملک کے باقی علاقوں میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہا، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اسی طرح وسطی اور جنوبی پنجاب میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی دیکھی گئی۔
بارش کے اعداد و شمار (ملی میٹر میں):
گلگت بلتستان: سکردو 13، ہنزہ 03، گوپس، استور اور بونجی 01
کشمیر: گڑھی دوپٹہ 13، مظفرآباد (سٹی 15، ایئرپورٹ 11)، راولا کوٹ 09
خیبر پختونخوا: پٹن 04، میر کھانی 03، بالاکوٹ، دروش، بنوں 02، چترال، کالام 01
پنجاب: مری 10، منڈی بہاؤالدین 05، چکوال 03، اٹک، گجرات، جہلم 01
کم سے کم درجہ حرارت:
لہہ میں -2، گوپس میں -1 اور پاراچنار میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد اور گردونواح:
جمعرات کی رات: جزوی ابر آلود موسم، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔
جمعہ: مطلع ابر آلود رہے گا اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔