کوئٹہ(این این آئی)ضلع کچھی کے علاقے میںسیکورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں جعفرایکسپریس پر حملہ کرنے والے 13دہشت کو ہلاک جبکہ متعدد کو ذخمی کردیا دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ ضلع کچھی کے علاقے میں دہشت گردوں نے جعفرایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال بنایا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا آپریشن کے دوران اب تک 13دہشت گردوںکو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا گیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اورسیکورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقے میں دہشت گردوںکے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہی ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایاکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد د ہشت گرد چھوڑٹی چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔