بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

جعفر ایکسپریس واقعہ، پی ٹی آئی کا وزیر داخلہ اور دفاع کو عوامی کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ

datetime 11  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے جعفر ایکسپریس سانحے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ اور دفاع کو عوامی کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کردیا۔بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر کالعدم تنظیم کے حملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پارٹی کی جانب سے اعلامیہ میں موصول ہونے والی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ جعفر ایکسپریس پر قبضے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی نہایت تشویشناک اطلاعات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے حقیقی صورت حال اور شہریوں اور ٹرین کے عملے کی سلامتی کے حوالے سے بلاتاخیر آگاہی کا مطالبہ کرتے ہوئے شہریوں کی فوری اور بحفاظت بازیابی و رہائی کیلئے مؤثر حکمت عملی اور معنی خیز اقدامات پر زور دیا۔ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ نااہل، نکمی اور ناقص ترجیحات کی شکار حکومتوں کے ہاتھوں سے ملک بدترین انتشار کی دلدل میں تیزی سے دھنس رہا ہے، عوامی مینڈیٹ سے محروم وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک کو درپیش حقیقی چیلنجز سے نمٹنے کی بجائے دستور، جمہوریت اور عوام کے بنیادی حقوق کے جنازے نکالنے اور سیاسی انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے میں مصروف ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ دہشت گردی اور داخلی و خارجی سلامتی پر منڈلانے والے سنگین خطرات کے بہتر تدارک پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے یہ بے ایمان اپنی مجرمانہ نااہلی کو جھوٹ اور خرافات کے پردوں میں چھپانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس مسندوں پر بیٹھنے کا کیا جواز باقی ہے، وزیر داخلہ اور دفاع کے وزیروں کو عوام کیوں کٹہرے میں کھڑا نہ کریں اور کیوں نہتے معصوم شہریوں کو ان کی نااہلی اور مجرمانہ نالائقیوں کا ایندھن بننے کی اجازت دی جائے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مبینہ طور پر یرغمال بنائے جانے والے شہریوں کی سلامتی اور بحفاظت واپسی کیلئے دعاگو اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…