بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

datetime 1  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ دن کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔خیبر پختونخوا میں موسم سرد رہے گا، اور کئی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔

پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔ بالائی علاقوں جیسے دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور اور چارسدہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ، قصور، بہاولنگر، بہاولپور، شیخوپورہ اور ان کے گردونواح میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ کچھ مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع کی جارہی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 14 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، اور شہر کے مضافاتی علاقوں میں بوندا باندی یا ہلکی پھوار پڑنے کی توقع ہے۔ تاہم، تیز بارش کے امکانات نہیں ہیں۔ بلوچستان کے کئی اضلاع میں بھی موسم سرد رہے گا، جبکہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، بارکھان، سبی، خضدار اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں شدید بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ بعض مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جا سکتا ہے، جیسے لہہ میں منفی 4، پاراچنار میں منفی 3، گوپس اور بگروٹ میں منفی 2 جبکہ مالم جبہ میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…