اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کے مقدمے کی تفتیش کے دوران، تفتیشی ٹیم نے ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے لاکرز کھول لیے ہیں۔ تحقیقات کے مطابق دونوں لاکرز خالی نکلے، تاہم ان میں سے ایک ڈیجیٹل لاکر میں ملزم نے کچھ کاغذات چھپائے ہوئے تھے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان نے لاہور کے ڈیفنس علاقے میں خیابان مومن میں ایک مکان کرائے پر لے رکھا تھا۔ اس کے علاوہ، ملزم ارمغان پر الزام ہے کہ اس نے زوما نامی لڑکی پر تشدد کیا، جس پر پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی چاہے تو اس کے خلاف مقدمہ درج کروا سکتی ہے۔