جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان، فوج اور ملک کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہیں، اعظم سواتی

datetime 25  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان افواج اور اس ملک کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہے۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور امور جب قومی مجرموں کو سونپ دیے جائیں تو ملک تباہی کی طرف جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں فیصلہ سازوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ نے آپ کو استطاعت دی ہے ملک کو ٹھیک کریں، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالات بہت ابتر ہیں، سب سے بڑا لیڈر بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ آج ہماری افواج اور عوام میں خلیج کو کم کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ کن عوامل اور لوگوں نے یہ خلیج پیدا کی ہے، آنے والے وقت میں بانی پی ٹی آئی کی میری طرح عدالتوں سے با عزت طریقے سے آزاد ہوں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی افواج اور اس ملک کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہے، بانی پی ٹی آئی تو بہت بڑے لیڈر ہیں، لاہور میں اعظم سواتی کو جلسے کی اجازت دیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا چھوٹا سا ورکر ہو، ایک طرف تم جلسہ کرو ایک طرف میں جلسہ کروں گا، پتا چل جائے گا کہ کس کے جلسے میں زیادہ لوگ آتے ہیں۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…