پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

نظام شمسی کے 7 سیارے ایک قطار میں آنے کیلئے تیار

datetime 24  فروری‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)اگلے ہفتے آسمان پر ایسا زبردست نظارہ دیکھنے میں آئے گا جو اس کے بعد 2040 تک دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔جی ہاں 28 فروری کو آسمان پر 7 سیارے یا یوں کہہ لیں کہ نظام شمسی کے تمام سیارے(زمین کو نکال کر)آسمان پر دیکھ سکیں گے۔عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون ان سب سیاروں کی نایاب پریڈ دوبارہ دیکھنے کے لیے 2040 تک انتظار کرنا ہوگا۔اس سے قبل جنوری میں 6 سیاروں کی پریڈ آسمان میں دیکھنے میں آئی تھی مگر فروری کا اختتام زیادہ بہترین نظارے سے ہوگا۔

ماہرین کے مطابق تمام سیارے سورج کے گرد مدار میں گھومتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ آسمان پر ایک قطار میں نظر آتے ہیں۔28 فروری کو سوج غروب ہونے کے 45 منٹ بعد آسمان کو دیکھنے پر زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس اتنے جگمگاتے نظر آئیں گے کہ انہیں بغیر دوربین کے دیکھنا ممکن ہوگا، مگر عطارد، زحل اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی۔وینس افق پر مغرب میں جگمگاتا نظرآئے گا جبکہ مریخ جنوب میں ہوگا، مشتری کے لیے نظروں کو جنوب مغرب کی جانب لے جانا ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد اسے دریافت کرنا آسان ہوگا۔

البتہ یورینس کو دیکھنا ذرا مشکل ہوگا کیونکہ اس کی چمک مدھم ہوگی مگر پھر بھی تاریک اور شفاف آسمان پر اسے مغرب۔ جنوب مغرب میں دیکھنا ممکن ہوگا۔زحل جنوری میں تو آسانی سے نظر آرہا تھا مگر اب یہ سورج کے بہت قریب ہے اور مغرب میں لگ بھگ سورج کے ساتھ ہی غروب ہو جائے گا۔زحل، نیپچون اور عطارد کو دیکھھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی تاکہ 7 سیارے ایک ساتھ آسمان پر دیکھ سکیں۔اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان کے بیشتر شہروں میں یہ نظارہ نظر آئے گا مگر اس کا انحصار موسم پر ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…