ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

گزشتہ پانچ سالوں میں 28 لاکھ پاکستانی وطن چھوڑ گئے

datetime 15  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گزشتہ پانچ برس میں 28لاکھ پاکستانی قانونی ذرائع سے بیرون ملک ہجرت کر گئے جبکہ ملک میں 37فیصد افراد ایسے ہیں جو بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہیں، جن میں اکثریت پڑھے لکھے نوجوانوں کی ہے۔ایک طرف کم پڑھے لکھے افراد غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش میں اپنی جانیں گنوا رہے ہیں، تو دوسری جانب قانونی طور پر ملک سے نکلنے کا رجحان بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 1971 سے 2022 تک 60 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے ملک چھوڑا، جن میں ڈھائی لاکھ اعلی تعلیم یافتہ، ساڑھے چار لاکھ انتہائی ہنر مند، اور ترپن لاکھ پیشہ ور ہنرمند شامل تھے۔ مراعات یافتہ ہونے کے باوجود 36 فیصد نوجوانوں نے بیرون ملک جانے کو ترجیح دی۔موجودہ صورتحال کے مطابق 37 فیصد پاکستانی بیرون ملک جا کر بسنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 30 فیصد نوجوان سعودی عرب، 20 فیصد دبئی، 9 فیصد برطانیہ، 8 فیصد کینیڈا اور امریکہ، جبکہ 5 فیصد یورپ جانے کے خواہشمند ہیں۔ملک چھوڑنے والے افراد میں اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، اسلام آباد سے 46 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا سے 35 فیصد نوجوان بیرون ملک جا چکے ہیں۔

پشاور زرعی یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر انور شاد کے مطابق ملک میں موجود ہنر مند اور ذہین نوجوانوں کا بڑی تعداد میں باہر جانا ایک تشویشناک صورتحال ہے، اور اس ورثے کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔اگر ہمیں اس رجحان پر قابو پانا ہے تو حکومت کو انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع بڑھانے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…