اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیج دیا گیا

datetime 8  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو واپس اپنے ملک بھیج دیا گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ خاتون کو امریکی قونصلیٹ کے تعاون سے اپنے ملک بھجوا دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کو 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کراچی ایئرپورٹ سے براستہ دبئی روانہ کیا گیا، خاتون نیویارک جائیں گی۔

سندھ پولیس کی جانب سے اونیجا اینڈریو رابنسن کو ایئرپورٹ سے امریکا بھیجنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی واپسی پر بھی دلچسپ تبصرے کیے۔مذکورہ خاتون 11 اکتوبر 2024 کو مبینہ طور پر کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں پاکستان پہنچی تھیں، دونوں کے درمیان آن لائن رابطہ تھا، تاہم بعد ازاں لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے خاتون سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔خاتون سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئیں، جب جنوری کے آخری عشرے میں جعفریہ ڈزاسٹر سیل مینجمنٹ (جے ڈی سی) کے سربراہ ظفر عباس نے ان سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ خاتون کراچی میں دربدر ہیں۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مداخلت کرتے ہوئے اونیجا اینڈریو رابنسن کو واپس بھجوانے کی کوشش بھی کی تھی، تاہم خاتون نے واپس جانے سے انکار کردیا تھا۔بعد ازاں خاتون چھیپا کے دفتر بھی گئیں جب کہ انہوں نے مبینہ محبت کے دعوے کرنے والے لڑکے کے گھر کے باہر بھی دھرنا دیا تھا اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔خاتون کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سندھ پولیس نے انہیں حفاظتی تحویل میں لینے کے بعد جناح ہسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کرایا تھا، جہاں ان میں نفسیاتی بیماری بائی پولر ڈس آرڈر سمیت دیگر طبی پیچیدگیوں کی تشخیص ہوئی تھی، جس پر ان کا علاج بھی کیا گیا تھا۔خاتون کی صحت بہتر ہونے کے بعد سندھ پولیس نے امریکی قونصلیٹ کی مدد سے خاتون کو 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کراچی ایئرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ کردیا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…