گلگت(این این آئی)گلگت بلتستان میں اسماعیلی کمیونٹی کیروحانی پیشواپرنس کریم آغاخان کے انتقال پرحکومت نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق(آج)جمعرات کو صوبے بھرمیں عام تعطیل ہوگی، جس میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور کاروباری مراکز بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔