بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف کو کہا کہ مجھے خیبر پختونخوا کا حق نہیں مل رہا،علی امین

datetime 5  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این ا ین آئی)و زیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو کہا کہ مجھے خیبر پختونخوا کا حق نہیں مل رہا،این ایف سی میں صوبوں کے حصے کے تعین کے لئے اجلاس جلد بلایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈاپور نے سینئر صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کی۔گفتگو میں انہوں نے کہاکہ حکومت سنبھالنے کے بعد بند صحت کارڈ کا ازسرنو آغاز کیا، دل کے امراض کا علاج صوبے کے مختلف اضلاع تک پھیلا رہے ہیں۔ مختلف محکمے ہمیں بریفنگز میں غلط ڈیٹا مہیا کیا جاتا ہے، سکول سے باہر بچوں کی تعداد کا ڈیٹا فراڈ ہے، اصل تعداد کئی گنا زیادہ ہے۔

و زیراعلیٰ نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت آئندہ قابل عمل منصوبوں کے لئے قرض لے گا، صوبے میں 600 میگاواٹ بجلی کے لئے اپنے وسائل سے ڈسٹریبیوشن لائن بچھا رہے ہیں، خیبر ہختونخوا نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کی ہیں، ٹی وی چینلز تمام وزراء کو میرے سامنے بٹھا دیں تاکہ ہم کارکردگی پر بات کریں۔

علی امین نے کہا کہ صوبے کا وفاق کے ذمہ 2000 ارب واجب الادا ہے، آرمی چیف کو کہا کہ مجھے خیبر پختونخوا کا حق نہیں مل رہا، این ایف سی میں صوبوں کے حصے کے تعین کے لئے اجلاس جلد بلایا جائے گا،اجلاس میں واضح کیا تھا کہ اگر این ایف سی میں پورا حق نہیں ملتا تو عدالت جاونگا، آرمی چیف نے وفاق کو این ایف سی بارے صوبوں کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…