اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

کراچی میں ڈیرے ڈالنے والی امریکی خاتون کا مجرمانہ ریکارڈ نکل آیا،بڑا دعویٰ

datetime 31  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان نوجوان پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرنے اور کراچی میں گارڈن کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں ڈیرا ڈالنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کا امریکہ میں مجرمانہ ریکارڈ نکل آیا۔آج نیوز کے مطابق آن لائن موجود ریکارڈ میں خاتون کا مگ شاٹ بھی موجود ہے یعنی وہ تصویر جو گرفتاری کے بعد لی جاتی ہے۔

تصویر سے تصدیق ہوتی ہے کہ یہ ریکارڈ اسی خاتون کا ہے جو کراچی میں موجود ہے اور پاکستانی نوجوان سے ملنے کیلئے ہنگامہ برپا کیے ہوئے ہے۔مذکورہ ریکارڈ میں خاتون کی تاریخ پیدائش بھی وہی ہے جو کراچی آنے والی خاتون کے پاسپورٹ پر درج ہے، ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اونیجا کو فروری 2021 میں امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کی کاؤنٹی چارلسٹن میں گرفتار کیا گیا تھا۔خاتون پر وارننگ کے باوجود کسی دوسرے شخص کے گھر میں زبردستی گھسنے کا اعلان تھا۔

اونیجا کا یہ ریکارڈ امریکہ میں گرفتاریوں سے متعلق ریکارڈ رکھنے والی ایک غیر سرکاری ویب سائٹ مگ شاٹس زون پر موجود ہے اور یہ سرکاری ریکارڈ ہر گز نہیں۔ اس ریکارڈ سے یہ بھی ثابت نہیں ہوتا کہ گرفتار ہونے والا شخص واقعی مجرم ثابت ہوا ہے۔واضح رہے کہ امریکا کی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنس کراچی کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہونے کے بعد کراچی پہنچی تھیں۔والدین کی ناراضی پرنوجوان اس خاتون کو چکمہ دے کرغائب ہوا تو خاتون جو رقم لائی تھی اس کی مدد سے کچھ دن گزارے اور پھر دربدر ہوگئی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…