منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

کرپشن کی تو اللہ کا عذاب نازل ہو،سرکاری ملازمین سےنیا حلف لینے کا فیصلہ

datetime 31  جنوری‬‮  2025 |

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں 37 ڈی ایچ اوز سے کرپشن نہ کرنیکا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام ڈی ایچ اوزکے عملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائے گا۔اہم فیصلے کے تحت ڈی ایچ اوز کو تحریری حلف نامے فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اوز اور عملے سے حلف لیاجائیگا کہ انہوں نے کرپشن کی تو ان پراللہ کا عذاب نازل ہو۔ذرائع نے بتایا کہ ڈی ایچ اوز سے قوم کے پیسے ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہ کرنے، محنت سے کام کرنیاورشعبہ صحت کو مزید بہتربنانیکاحلف لیا جائے گا۔مشیر صحت احتشام علی نے تصدیق کی ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور شعبہ صحت بہتری کے لیے ڈی ایچ اوز سے حلف لیا جائے گا اور جس کیخلاف بھی شکایت ملی، تحقیقات پرکرپشن ثابت ہوئی توکارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وڑن کیمطابق کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…