کراچی(این این آئی)محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے شب معراج کے موقع پر اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق تعلیمی ادارے 28 جنوری بروز منگل (آج)بند رہیں گے۔
بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق میٹرک بورڈ کے تحت 28 جنوری کو شیڈول ضمنی عملی امتحان بھی ملتوی کر دیا گیا جو اب 31 جنوری کو لیا جائے گا۔