سرگودھا(این این آئی)گھر میں شادی کی رات کمرے میں گیس بھرجانے سے نوبیاہتا دلہن جاں بحق اور دولہا بہوش ہو گیا جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اس طرح ولیمہ کے روز خوشیوں بھرے گھرانے ماتم کدہ بن گے۔زرائع کے مطابق گجرات کے علاقہ جلالپور جٹاں محمود آباد کے30 سالہ نوجوان ارسلان رفیق کی شادی23 سالہ دلہن ظل ہما سے ہوئی جو شادی کی رات گیزر کی گیس کمرے میں بھرجانے سے بے ہوش ہوگئے جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
جہاں نوبیاہتا دلہن ظل ہما دم توڑ گئی اور ولیمہ کے روز خوشیوں بھرے گھرانے ماتم کدہ بن گے اور بتایا گیا کہ شادی کی رات نوبیاہتا جوڑا کمرے میں سویا اور صبح دروازہ نہ کھلنے پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی اور بار بار دروازہ کھٹکھٹانے پر نہ کھلا تو دروازہ توڑنے پر 30سالہ دولہا ارسلان رفیق اور دلہن بہوش پائے گے جن کو فوری طور ہسپتال لے جایا گیا لیکن دلہن ظل ہما جانبر نہ ہو سکی اور دولہا ارسلان زیر علاج ہے۔