کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن (پی آئی اے)کی 5 فضائی میزبان اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، عملے کے قبضے سے درجنوں آئی فونز برآمد ہوئے۔کسٹم حکام نے پی آئی اے کی دبئی سے ملتان جانے والی پرواز کے عملے سے 78بیش قیمت موبائل فون برآمد کیے ہیں۔ پکڑے جانے والے موبائل فونز کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
کسٹمز ذرائع کے مطابق موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث پی آئی اے کے پانچوں فضائی میزبانوں کو حراست میں لے کر مزید کارروائی کی جارہی ہے۔کسٹمزحکام نے پیشگی اطلاع پردونوں ایئرہوسٹسزسے24 آئی فونزبرآمد کئے، خواتین کی نشاندہی پرمردمیزبانوں کو ہوٹل سے واپس بلواکر 54 آئی فون برآمد کئے گئے، اسمگلنگ میں ملوث فضائی میزبانوں کیبیانات ریکارڈ، گھر جانے کی اجازت دے کر موبائل ضبط کرلیے گئے۔