اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک میں بارشوں کی کمی کے باعث خشک سالی کا خطرہ، ایڈوائزی جاری

datetime 22  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ملک میں بارشوں کی کمی کے باعث خشک سالی کا خطرہ پیدا ہوگیا۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے قومی خشک سالی مانیٹرنگ سینٹر (این ڈی ایم سی) نے ایڈوائزی میں کہا کہ میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی کی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔پی ایم ڈی کے مطابق یہ الرٹ 9 دسمبر کو جاری کردہ خشک سالی ایڈوائزری ـ1 کا تسلسل ہے، یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری 2025 تک پاکستان بھر میں معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں، بارشوں کی کمی کے باعث موسم گرما بھی جلد آنے کا امکان ہے۔

یکم ستمبر سے 15 جنوری تک سندھ میں 52 فیصد اور بلوچستان میں 45 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پنجاب میں بارشوں میں 42 فیصد کمی ہوئی، کم بارشوں کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی، جن میں بارش پر منحصر علاقے بھی شامل ہیں۔ پی ایم ڈی نے کہا کہ پنجاب میں پوٹھوہار کے علاقے اٹک، چکوال، راولپنڈی/ اسلام آباد، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، بہاولنگر، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور ڈی جی خان میں ہلکی خشک سالی دیکھی گئی۔سندھ میں بھی کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد سمیت 10 شہروں میں ہلکی خشک سالی کے آثار ہیں جبکہ بلوچستان میں اورماڑا، خاران، تربت، کیچ، پنجگور سمیت مختلف شہروں میں ہلکی خشک سالی نمودار ہوچکی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ خشک سالی کی صورتحال مزید بگڑنے کا امکان ہے کیونکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بارش پر منحصر علاقوں میں کوئی قابل ذکر بارش کا امکان نہیں ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…