اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

کرمنل ریکارڈ کی حامل 110 گھریلو ملازماؤں کو بلیک لسٹ کردیا گیا

datetime 20  جنوری‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)پولیس نے کرمنل ریکارڈ کی حامل 110 گھریلو ملازماؤں کوبلیک لسٹ کردیا، ملازماں نے منظم انداز میں وارداتیں کی تھیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 110 گھریلو ملازماؤں کی فہرست جاری کردی گئی۔کراچی پولیس نے کرمنل ریکارڈ کی حامل 110 گھریلو ملازماؤں کوبلیک لسٹ کردیا ، فہرست میں مختلف کیسز میں گرفتار ماسیوں کی تصاویر،موبائل فون اور ایڈریس موجود ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گھریلو ماسیوں نے منظم انداز میں وارداتیں کی تھیں جبکہ بیشتر ماسیاں بغیر پولیس ویری فکیشن کے رکھی گئی تھیں۔پولیس نے شہریوں سے درخواست کی کرمنل ریکارڈ رکھنے والی ان گھریلو ماسیوں کو کام پر رکھنے سے اجتناب کریں۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ شہری گھریلو ملازمین رکھنے سے پہلے تھانے میں اندارج لازمی کروائیں، اندارج ہونے کی صورت میں ملزمان کو پکڑنے میں آسانی ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…