پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں غربت میں مزید اضافہ ہوگیا، شرح میں7فیصد اضافے کے بعد ایک کروڑ 30 لاکھ پاکستانی غربت کا شکار ہوگئے

datetime 15  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)پاکستان میں غربت میں مزید اضافہ ہوگیا، شرح میں7فیصد اضافے کے بعد ایک کروڑ 30 لاکھ پاکستانی غربت کا شکار ہوگئے ہیں۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق سال2024 میں پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد رہی، جو 2023 کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔غربت میں متوقع اضافے کے علاوہ غریب گھرانوں کو غیر متناسب طور پر زیادہ فلاحی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور وہ مزید غربت کی جانب چلے جاتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ غربت میں اضافے کی پہلی وجہ یہ تھی کہ مالی سال 2023 کے آغاز میں تباہ کن سیلاب نے انفرا اسٹرکچر کو تباہ و برباد کر دیا اور زرعی پیداوار میں کمی کے ساتھ ساتھ ریکارڈ افراط زر کی سطح اور معاشی بحران کے ساتھ غربت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیااس کی دوسری وجہ ملک میں زرعی پیداوار کی کمی ہے۔ اس کے علاوہ غربت میں اضافے کی تیسری وجہ ریکارڈ افراط زر کی سطح اور مسلسل معاشی بحران ہے جس کی وجہ سے بھی غربت میں اضافہ ہوا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مزدوروں کی آمدنی غربت میں کمی کا بنیادی محرک رہی ہے، جس کے نتیجے میں لوگ عام دنوں میں بہتر تنخواہ والے روزگار کے مواقع کی جانب منتقل ہوتے ہیں۔ بہتر آمدنی منفی اثرات کو ٹالنے کا کام کرتی ہے۔عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ شرح غربت وبائی امراض، سیلاب اور میکرو اکنامک بحرانوں سے پیدا معاشی ہلچل کی عکاس ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…