جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

5 سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک

datetime 14  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی) 5 سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک کر دیئے گئے۔وزارت داخلہ نے بلاک کیے گئے شناختی کارڈز سے متعلق اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیئے۔دستاویز کے مطابق 5 سال میں 44 ہزار سے زائد شناختی کارڈ بحال جبکہ 13 ہزار سے زائد پر تفتیش جاری ہے، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 25 ہزار 981 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں جمع کروائے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 13 ہزار 564، سندھ میں 9 ہزار 677 کارڈ بلاک کیے گئے، بلوچستان میں 20 ہزار 583، اسلام آباد میں 1370 شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔اسی طرح گلگت بلتستان میں 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے جبکہ 44 ہزار 460 شناختی کارڈز ضروری تصدیق کے بعد ان بلاک کر دیئے گئے ہیں تاہم 13 ہزار 618 بلاک شناختی کارڈز ابھی تک زیر تفتیش ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…