لاہور (این این آئی) پنجاب میں خصوصی تعلیمی اداروں میں طلبہ کے یونیفارم کی پابندی میں نرمی کردی گئی۔محکمہ خصوصی تعلیم نے 13جنوری سے 15فروری تک تعلیمی اداروں میں طلبہ کے لئے یونیفارم کی پابندی میں نرمی کی ہے ۔
محکمہ خصوصی تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکولوں کے اوقات کار بھی جاری کردیئے۔نئے شیڈول کے مطابق سردی کے پیش نظر خصوصی تعلیمی ادارے پیر تا ہفتہ صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک لگا کریں گے ، جمعہ کے روز اوقات کار صبح 9بجے سے دوپہر 12بجے تک ہوں گے۔