جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

غیرملکی بحری جہاز کے کپتان سے دولاکھ ڈالر رشوت لینے والا ایف آئی اے افسرگرفتار

datetime 9  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)غیرملکی بحری جہاز کے عملے کی کلیئرنس کیلئے دو ہزار ڈالر رشوت لینے پر ایف آئی اے کے اے ایس آئی کوگرفتار کرلیاگیا، رشوت ستانی میں ملوث ہیڈکانسٹیبل کی گرفتاری کیلئے چھاپے جارہی ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق سابق انچارج امیگریشن پورٹ قاسم عطا اللہ میمن نے غیر ملکی بحری جہاز کے 8ٹیکنیشنوں کے معاملے کو غیر قانونی بتاکر کپتان اور ایجنٹ کو بلیک میل اور ان سے ٹیکنیشیوں کی کلیئرنس کیلئے 2ہزار امریکی ڈالر رشوت لی۔

ایف آئی اے کے مطابق آنے والے غیرملکی بحری جہاز کے ٹیکنیشن بھارتی پورٹ مندرا سے پورٹ قاسم بحری جہاز میں پہنچے تھے جہاں سابق انچارج ایف آئی اے امیگریشن عطا اللہ میمن نے ٹیکنیشن کے معاملے کو غیرقانونی بتا کر اہلکار زوہیب کے ہمراہ شپنگ ایجنٹ سے 4ہزار ڈالر مانگے، بعد میں معاملہ 2 ہزار ڈالر میں طے ہوا۔ امیگریشن قوانین کے تحت دنیا بھر میں ٹیکنیشن بحری جہاز میں سوار ہوکر خدمات انجام دیتے ہیں، لیکن ایف آئی اے امیگریشن پورٹ قاسم کے سابق انچارج اے ایس آئی عطا اللہ میمن نے امیگریشن کلیئرنس کے نام پر غیر ملکی بحری جہاز کے کپتان اور ایجنٹ کو بلیک میل کیا۔ایف آئی اے کے مطابق اے ایس آئی عطا اللہ میمن نے 2ہزار امریکی ڈالر لے کر ریکارڈ میں بھی ٹیمپرنگ کی، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں ایف آئی آر نمبر 01/2025درج کرکے تحقیقات جاری ہیں۔ اس مقدمے میں اے ایس آئی عطا اللہ میمن کو گرفتار کیا گیا جبکہ ہیڈ کانسٹیبل زوہیبب کی گرفتار کے لیے ایف آئی اے کی کارروائی جاری ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…