منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

یوٹیوب کڈز میں تشویشناک پوشیدہ مواد کا انکشاف

datetime 9  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)دنیا میں ویڈیو مواد کی سب سے مقبول ویب سائٹ یوٹیوب میں تشویشناک پوشیدہ مواد کا انکشاف ہوا ہے جس سے بچوں کا دماغ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر ہوا ہے۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے اپنے بچے کو YouTube Kids دیکھنے سے منع کیا اور انکشاف کیا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔بچے کی والدہ ڈونٹیلا اکثر ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئر کرتی ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ یوٹیوب کڈز دیکھنے کے بعد ان کا بیٹا عجیب و غریب حرکت کرتا پایا گیا۔خاتون نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے بیٹے سے پوچھا کہ وہ آج کل گھبراہٹ کا شکار کیوں ہے تو بچے نے عجیب انداز میں جواب دیا کیونکہ میں آپ کو مارنا نہیں چاہتا۔

اسی طرح ایک اور خاتون کی طرف سے شکایت سامنے آئی جس میں انہوں نے کہا کہ یوٹیوب کڈز نے ان کے بچے کو عجیب حرکات کرنے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے بچوں کے لیے یوٹیوب کڈز دیکھنے کو غیر محفوظ تک قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق بچے کی والدہ ڈونٹیلا نے دعوی کیا کہ یوٹیوب کڈز میں چند ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملیں جن میں بچوں کیلئے چھپے ہوئے سنگین طرز کے پیغامات پوشیدہ تھے جو میں نے کئی ویڈیوز میں دیکھے۔اس نے ایک پریشان کن ویڈیو کی مثال دی جس میں ایک خوبصورت کارٹون کردار، جیسے ریچھ، کچھ پرتشدد اور نقصان دہ کہتا ہے، جیسے کہ بچوں کو ان کے والدین کو تکلیف پہنچانا۔ڈونٹیلا نے ایک ویڈیو کی مثال شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کلپ انہوں نے دیکھا جس میں ایک ریچھ کا خوبصورت کارٹون کردار بچوں کو اپنے والدین کو نقصان پہنچانے کا مشورہ دیتا ہے۔خاتون کا مزید کہنا تھا کی میرا بیٹا 6 سال کا ہے اور جب میں نے اسے یوٹیوب کڈز کی حقیقت سے متعلق آگاہ کیا تو وہ فورا سمجھ گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…