جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

کتے اور گدھے کا گوشت،پلاسٹک کے چاول اور دود ھ کی بجائے سفید کیمیکل، پاکستانیوں کی ’عجیب وغریب خوراک‘ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

datetime 9  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت فروخت ہوتا ہے۔سید مسرور احسن کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سیکیورٹی اجلاس میں یورپی یونین کو باسمتی چاول کی برآمد میں بد انتظامی کے مسائل زیر بحث آئے۔حکام فوڈ سیکیورٹی کے مطابق2024 تک یورپی یونین کو چاول کی 10 ہزار 300 کھیپ بھیجیں، پاکستان کی چاول کی 107 کھیپ پر یورپی یونین نے اعتراض اٹھایا، ایف آئی اے نے چاول ایکسپورٹ میں بدانتظامی کے خلاف 17 ایف آئی آر کیں۔

فوڈ سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ تمام ایف آئی آرز ملوث افسران اور ملازمین کے خلاف درج کی گئیں، 17میں سے 11 ملزمان گرفتار ہیں، 2 اشتہاری اور 4 ضمانت پر ہیں، یورپی یونین اعتراض کے بعد کھیپ واپس بھیج دیتی ہے یا وارننگ دیتی ہے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ جو کھیپ اوکے کرکے روانہ کی جاتی ہیں تو پھر فنگس کیوں لگ جاتی ہے، پاکستان میں پلاسٹک کے چاول بھی بیچے جاتے ہیں۔سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ قوم جو چاول کھا رہی ہے اس کو چیک کرنے کا کوئی میکانزم نہیں، سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ پاکستان میں فوڈ سیفٹی کیلیے کوئی جامع پالیسی نہیں ہے، جس پر ایمل ولی خان نے کہا کہ اگر کوئی پالیسی نہیں ہے تو کیوں نہ یہ کمیٹی مل کر ایک پالیسی بنا دے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں جتنا دودھ بیچا جاتا ہے اتنا ہے ہی نہیں، بیچے جانے والے دودھ کے مقابلے میں پیداوار صرف 22 فیصد ہے، پاکستان میں بیچا جانے والا 78 فیصد دودھ کیمیکل ہے۔اجلاس میں قائمہ کمیٹی نے فوڈ سیفٹی سے متعلق پالیسی سازی کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…