پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرنے کا حکومتی مطالبہ پورا کردے، علیمہ خان

datetime 7  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے حکومت اور پی ٹی ئی کی مذاکراتی کمیٹی کے 2 دور میں پیشرفت ہوئی ہے، پوری قوم کی نظریں اس پیشرفت پر ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان بھی موجود تھے، ملاقات ایک گھنٹے تک جیل کانفرنس روم میں جاری رہی، ملاقات میں زیر سماعت مقدمات، سابق وزیراعظم کی صحت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے ان سے کوئی بات نہیں کی، حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں لگ رہی، اگر مذاکرات میں پیشرفت ہونی ہے تو انہیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔انہوںنے کہاکہ حکمران مذاکرات میں سنجیدہ ہوتے تو مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کراتے، حکومت اور پی ٹی ئی کی مذاکراتی کمیٹی کے 2 دور میں پیشرفت ہوئی ہے، پوری قوم کی نظریں اس پیشرفت پر ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کریں تو کردیں، ہمارے کون سے اتنے بڑے مطالبات تھے، صرف 2 ہی مطالبات ہیں، ہمارے مطالبات ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنائیں اور گرفتار تمام پی ٹی آئی کارکنوں کو جیلوں سے رہا کیا جائے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…